روسی صدر یوکرین کیساتھ جنگ بندی کا معاہدہ نہیں کرنا چاہتے: امریکی صدر

Published On 12 May,2025 05:03 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس کے صدرپیوٹن یوکرین کیساتھ جنگ بندی کا معاہدہ نہیں کرنا چاہتے۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ پیوٹن جمعرات کو یوکرین میں خونریزی کے ممکنہ خاتمے پر بات چیت کیلئے ترکیہ میں ملاقات کرنا چاہتے ہیں، یوکرین کو فوری طور پر اس سے اتفاق کرنا چاہئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا یوکرینی صدر اس ملاقات سے تعین کر سکیں گے کہ معاہدہ ممکن ہے یا نہیں؟

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کیلئے امریکی صدر اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ روس اور یوکرین کی جنگ کا خاتمہ ہوجائے۔