ریاض: (دنیا نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر اسرائیل کو تسلیم کرنے پر زور دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواہش ہے سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرے، میرا خواب ہے کہ سعودی عرب جلد ہی ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے، سعودی عرب کا اسرائیل کو تسلیم کرنا میری عزت افزائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کوشش ہے بھارت اور پاکستان کو اتنا قریب لے آئیں وہ اکٹھے کھانا کھائیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ یہ مشرق وسطیٰ کے مستقبل کیلئے بہت اہم پیش رفت ہوگی، سعودی عرب یہ فیصلہ مناسب وقت میں کر سکتا ہے، دہشت گردی سےغزہ پٹی اور لبنان میں بہت سارے لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں، غزہ کے عوام کے ساتھ نارواسلوک ناقابل تصور ہے،،یہ ڈراؤنا خواب اب ختم ہونا چاہئے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں امن کیلئے ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، ایران نے امن کی پیشکش کو نظر انداز کیا تو پابندیوں کے ذریعے سخت پالیسیاں جاری رکھیں گے۔