امریکا کا شام پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

Published On 14 May,2025 04:18 am

ریاض: (دنیا نیوز) امریکا نے شام پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں ہٹانے سے جنگ سے تباہ حال ملک کو سہارا ملے گا، پابندیاں عائد کرنے کے مقاصد حاصل ہو چکے، اب وقت ہے شام آگے بڑھے، انہوں نے کہا تھا کہ گڈ لک شام اب ہمیں کچھ کرکے دکھاؤ۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اب شام کے چمکنے کا وقت آچکا ہے، شامی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ شام کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کو سراہتے ہیں، پابندیوں کے باعث شام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔