امریکی سرمایہ کاری کی مخالفت نہیں کرتے، پابندیاں ختم ہوں تو دروازے کھلے ہیں: ایران

Published On 17 May,2025 02:22 am

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ ایران میں امریکی سرمایہ کاری کی مخالفت نہیں کرتے، پابندیاں ختم ہوں تو دروازے کھلے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی کمپنیاں ایران میں تیل اور گیس جیسے اہم شعبوں میں کام کرنا چاہیں تو بھی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی کمپنیوں کی ایران میں اقتصادی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔