اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، پاک بھارت کشیدگی، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا، عباس عراقچی نے دونوں ممالک پر زور دیتے ہوئے کہاکہ صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکیں۔
یہ بھی پڑھیں: امرتسر پر حملہ بھارتی پروپیگنڈا، کسی بھی ایڈونچر کا بھرپور جواب دینگے: اسحاق ڈار
ایرانی وزیرخارجہ نے نئی دہلی میں بھارتی صدر، قومی سلامتی مشیر اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی، عباس عراقچی نے ایران کیلئے جنوب ایشیائی خطے میں سکیورٹی اور استحکام کی اہمیت پر زوردیا۔