پاکستان نے بھارتی میڈیا کے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا

Published On 09 May,2025 01:42 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت پاکستان نے بھارتی میڈیا کے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، پاکستان پر پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، یہ الزامات پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزامات لگانا جارحیت کا بہانہ ہے، یہ اقدامات خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرنے کی حکمت عملی ہے، اس طرح کے اقدامات خطے کے امن کو مزید خطرے میں ڈالتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہیں اس رویے کا نوٹس لیں، پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت کیلئے مقابلہ کرے گا، پاکستان جارحیت کی کارروائیوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔