واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ سمجھنا مشکل ہے پاک بھارت تنازع آگے کیا رخ اختیارکرے گا۔
امریکی میڈیا بھی کنفیوژن کا شکار ہوگیا، امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بھارت میں بے چینی پیدا ہوگئی، 21 ایئرپورٹس ہفتے تک بند کر دیئے گئے، بھارت کے کئی شمالی اور مغربی شہروں میں جمعرات کو بجلی بند رہی، گرداس پورمیں جمعرات کومکمل بلیک آوٹ رہا۔
امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ راجستھان میں سرحدی علاقوں کے سکول بند رہے، پاکستان میں لوگوں کا مورال بہت بلند ہے، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی کو سراہا جا رہاہے، پاکستانی شہری چاہتے ہیں بھارتی حملے کے سبب انتقامی کارروائی کی جائے۔