ملک بھر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں، مظاہرے، شہدا کی یاد میں شمعیں روشن

Published On 09 May,2025 02:10 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگئی۔

ملک بھر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے، کراچی میں ایم کیو ایم کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ ہوا، شہریوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، شرکا نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

حیدر آباد، لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی نے پاکستانی فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالیں، شرکا نے ڈسٹرکٹ کونسل کے سامنے مارچ کیا، بلوچستان بھر میں یکجہتی ریلیاں نکالی گئیں، پاک افواج کی حمایت اور بھارتی جارحیت کی مذمت کی گئی۔

اسلام آباد میں بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں ڈی چوک پر شمعیں روشن کی گئیں، شرکا نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔