ایران ڈیل کیلئے تیار، تہران کو جوہری صلاحیت حاصل نہیں کرنے دیں گے: امریکی صدر

Published On 16 May,2025 02:33 am

دوحہ: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نٰے کہا ہے کہ ایران ڈیل کیلئے تیار ہے، تہران کو جوہری صلاحیت حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران خوش قسمت ہے، قطری امیر اس کی حمایت میں کھڑے ہیں، مشرق وسطیٰ کا دورہ تاریخی ہے، ہم نے ٹریلین ڈالرز کے معاہدے کئے، دنیا کی بڑی کمپنیاں امریکا میں لا رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ کاروباری معاہدوں سے امریکا میں 30 سے 40 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی، بھارت میں کاروبار مشکل ہے کیونکہ ان کے ٹیرف دنیا میں سب سے زیادہ ہیں، ہمارے پاس بڑی اور بہترین فوج ہے، کوئی ہمیں نہیں ہرا سکتا۔