برطانیہ کے غزہ میں کشیدگی بڑھانے پر اسرائیل کیساتھ آزاد تجارتی مذاکرات معطل

Published On 20 May,2025 07:50 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ نے غزہ میں کشیدگی بڑھانے پر اسرائیل کے ساتھ آزاد تجارتی مذاکرات معطل کر دیئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے غزہ میں کشیدگی بڑھانے پر اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا، غزہ میں فوجی کارروائیوں کی توسیع پر اسرائیل کے سفیر زیپی کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کا طرز عمل اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچا رہا ہے، نیتن یاہو حکومت کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھانا ممکن نہیں ہے۔