دوحہ: (دنیا نیوز) عرب لیگ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کی غزہ سے نقل مکانی کا کوئی منصوبہ قابل قبول نہیں ہے۔
عرب لیگ کے جاری کردہ اعلامیہ میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا، اعلامیے میں کہا گیا کہ غزہ میں فوری امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، دنیا معصوم فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کیلئے اقدامات کرے، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، اس کے علاوہ کوئی حل قبول نہیں ہو گا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہئے، عرب لیگ نے شام اور لبنان میں بھی اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔