امریکی صدر اور قطر نے طیارے پر تمام چہ میگوئیاں مسترد کر دیں

Published On 22 May,2025 03:50 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر اور قطر نے طیارے پر تمام چہ میگوئیاں مسترد کر دیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تحفے میں ملنے والے طیارے کو کسی ڈیل کا حصہ جان کر ٹھکرانا احمقانہ ہوگا، امریکا نے قطر سے بطور تحفہ ملنے والا 400 ملین ڈالر کا لگژری طیارہ وصول کرلیا، جو امریکی صدر کے سرکاری طیارے کے طور پر خدمات انجام دے گا۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ طیارہ آپریشنل بنانے کیلئے امریکی فضائیہ کے حوالے کر دیا گیا، صدرٹرمپ کے استعمال میں لانے کیلئے طیارے کو جلد از جلد اپ گریڈ کیا جائے گا۔