ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈا نے گولڈن ڈوم دفاعی نظام میں سرمایہ کاری پر غور شروع کردیا۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ گولڈن ڈوم سے متعلق امریکی صدر کے ساتھ کئی بار گفتگو ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پرغور کر رہے ہیں، کینیڈا فضائی دفاعی نظام گولڈن ڈوم میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔
کینڈین میڈیا کے مطابق کینیڈا اورامریکا میں مشترکہ طور پر میزائل ڈیفنس سسٹم پر مذاکرات جاری ہیں، گولڈن ڈوم سیٹلائٹ سے کسی بھی طرح کے فضائی حملے کا پتہ لگا سکتا ہے اور میزائل کو ناکارہ بنا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے فضائی دفاعی نظام گولڈن ڈوم کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیفنس سسٹم زمین اور فضا سے کسی بھی میزائل حملے کو روکے گا، امریکا کی ٹیکنالوجی اسرائیل سے زیادہ جدید ہے، گولڈن ڈوم دفاعی نظام پر 175 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔