کینیڈا انتخابات: 2 پاکستانی نژاد خواتین بھی رکن پارلیمان منتخب

Published On 29 April,2025 06:08 pm

اوٹاوا: (ویب ڈیسک) کینیڈا کے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد خواتین رکن پارلیمان منتخب ہوگئیں۔

پاکستانی نژاد اقراء خالد چوتھی بار کینیڈین پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئیں، انہوں نے حریف امیدوار پر 5 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل کی جب کہ ووٹوں کی گنتی سے لیڈ بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

رکن پارلیمان منتخب ہونے پر جذباتی منظر بھی سامنے آیا اور وہ فرطِ جذبات میں والد سے لپٹ گئیں۔

دوسری جانب ایک اور پاکستانی نژاد خاتون سلمیٰ زاہد نے 21 ہزار ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔