یورپی ممالک نے ٹرمپ ٹیرف کو تجارتی جنگ قرار دے دیا

Published On 03 April,2025 05:36 am

سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا نے امریکا کی جانب سے عائد جوابی ٹیرف کو غیر ضروری قرار دے دیا۔

جرمن کیمیکل انڈسٹری نے ٹیرف سے متعلق امریکی حکومت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا، کینیڈا کے وزیراعظم نے ٹرمپ ٹیرف کو تجارتی جنگ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ صدرٹرمپ کے اقدامات سے عالمی تجارتی نظام پر منفی اثرات پڑیں گے۔

اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین پرامریکی ٹیرف غلط ہے، آئرش وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین کو امریکی ٹیرف کا مناسب جواب دینا چاہئے، اٹلی نے ردعمل میں کہا کہ امریکی ٹیکس اقدامات یورپی ممالک پر لگانا غلط اقدام ہے۔

برازیلین پارلیمنٹ نے ٹرمپ ٹیرف سے نمٹنے کیلئے قانون کی منظوری دیدی، برطانوی وزیر تجارت نے کہا کہ امریکی ٹیرف کے باوجود امریکا کے ساتھ اقتصادی معاہدے کیلئے پرعزم ہیں۔