امریکا کے ساتھ دوستی ختم ہونے کا افسوس ہے: کینیڈین وزیراعظم

Published On 25 March,2025 05:30 am

ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دوستی ختم ہونے کا افسوس ہے۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون حملوں کے بعد امریکی ایئر لائنز کے ہزاروں مسافروں کو پناہ دی، دس ہزار آبادی والا قصبہ گینڈر 6 ہزار 600 امریکی مسافروں سے بھر گیا تھا۔

مارک کارنے کا کہنا تھا کہ امریکا کی افغان جنگ میں کینیڈا کے 158 شہری ہلاک ہوئے، اب وقت آ گیا ہے کینیڈا کے شہریوں کو اپنے لئے الگ راستہ تلاش کرنا ہوگا۔

کینیڈین وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کے کینیڈا کی خودمختاری پر حملوں نے لوگوں کو دھوکہ دہی کا احساس دلایا۔