اوٹاوا: (دنیا نیوز) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ذریعے امریکی ٹیرف کو چیلنج کریں گے۔
کینیڈین وزیراعظم نے ٹرمپ ٹیرف پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی محصولات برقرار رہے تو کینیڈا بھی نان ٹیرف اقدامات پر نظر رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف کا کوئی جواز نہیں ہے، امریکا نے کینیڈا کے خلاف تجارتی جنگ شروع کر دی۔
جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ کینیڈا 155 بلین ڈالر کی امریکی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف لاگو کرے گا، امریکی ٹیرف واپس لینے تک ہمارے محصولات برقرار رہیں گے۔