برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے والوں میں پاکستانی پہلے نمبر پر آگئے

Published On 24 May,2025 05:13 am

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں سیاسی لینے والوں میں میں پاکستانی پہلے نمبر پر آگئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ برس سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کی تعداد11 ہزار 48 تھی اور مارچ 2025 میں ختم ہونے والے برس میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 9 ہزار 343افراد نے سیاسی پناہ طلب کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق سال 2023 اور 2024 میں پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کا نمبر تیسرا تھا، اس کے علاوہ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے سمندر عبور کرکے برطانیہ آکر سیاسی پناہ طلب کرنے والوں کا تناسب 33 فیصد رہا۔

برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق مارچ میں ختم ہونے والے برس میں پناہ طلب کرنے والوں میں دوسرا نمبرافغانیوں کا رہا، ان کی تعداد 8 ہزار 69 تھی۔