ٹرمپ کے بڑھتے ٹیرف: برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان نیا اقتصادی معاہدہ طے

Published On 19 May,2025 04:58 pm

لندن: (دنیا نیوز) ٹرمپ کے بڑھتے ہو ئے ٹیرف برطانیہ اور یورپی یونین کو پھر قریب لے آئے، برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان نیا اقتصادی معاہدہ طے پا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق برطانیہ اور یورپی یونین خوراک اور پودوں پر کسٹم چیک ڈیوٹی میں نرمی کرنے پر متفق ہو گئے۔

برطانیہ اور یورپی یونین میں برطانوی سمندروں میں ماہی گیری پر 12 سالہ معاہدہ طے ہو گیا، برطانیہ اور یورپی یونین کا ماہی گیری کا نیا معاہدہ 2038 تک جاری رہے گا۔

خبرایجنسی کے مطابق برطانیہ اور یورپی اتحادیوں نے نوجوانوں کی بہتری کیلئے بھی ملکرکام کرنے پر اتفاق کیا، برطانیہ اور یورپی یونین کے نوجوانوں کو محدود مدت کیلئے کام، تعلیم اور دیگر سفری سہولیات میسر ہوں گی۔

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ کے بعد پہلا اجلاس منعقد ہوا، یورپی کمیشن کی چیف نے برطانیہ کے ساتھ اجلاس کو نئے باب کا آغاز قرار دیا۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمرنے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ اجلاس تعلقات کا نیا دور ہے۔