ٹرمپ جنگ ختم کرانے کیلئے متحرک، آج روسی، یوکرینی ہم منصب سے رابطہ کریں گے

Published On 19 May,2025 02:58 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر روس یوکرین جنگ ختم کرانے کیلئے متحرک ہوگئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج روسی اور یوکرینی ہم منصب سے رابطہ کریں گے، امریکی صدر جنگ بندی کیلئے نیٹو رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیں گے، امریکی وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، مارکو روبیو نے روس یوکرین مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کا خیرمقدم کیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف پر یوکرین میں فوری جنگ بندی پرزور دیا۔