جنگ بندی مذاکرات کے دوران روسی ڈرون حملہ، 9 افراد ہلاک

Published On 17 May,2025 07:31 pm

کیف: (دنیا نیوز) روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات کے دوران بھی جنگی حملے جاری ہیں۔

یوکرین کے علاقے سومی میں روسی ڈرون حملہ میں 9افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے، یوکرینی حکام کے مطابق روس نے ڈرون حملہ شمال مشرقی علاقے مسافر بس پر کیا۔

یوکرینی حکام کا تازہ حملے میں کہنا تھا کہ یہ صرف ایک گولہ باری نہیں ہے، یہ مذموم جنگی جرم ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع نے یوکرینی حکام کا موقف مسترد کر دیا اور کہا کہ روس نے یوکرین کے فوجی سازوسامان پر حملہ کیا تھا۔