اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارت کو ایک اور سفارتی ناکامی ہوگئی، انڈونیشیا کی حمایت کی جھوٹی خبر کا پردہ فاش ہوگیا۔
بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبر چلائی انڈونیشیا نے بھارت کو پاکستان کیخلاف مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، درحقیقت انڈونیشیا کی حکومت، میڈیا نے حالیہ پاک بھارت تنازع کے دوران مکمل غیر جانبداری کا ثبوت دیا۔
اسلامی تعاون تنظیم کے اعلامیے میں کسی ملک کی جانب سے پاکستان کی مخالفت نہیں کی گئی، بھارت اپنی سفارتی محاذ پر ہزیمت چھپانے کیلئے جھوٹے پراپیگنڈے کا سہارا لے رہا ہے۔