بی جے پی اور آر ایس ایس پر تھوڑا دباؤ ڈالو تو بھاگ جاتے ہیں: راہول گاندھی

Published On 03 June,2025 08:36 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس والوں پر تھوڑا سا دباؤ ڈالو تو یہ بھاگ جاتے ہیں۔

بھارتی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ادھر سے ٹرمپ نے اشارہ کیا نریندر مودی سرینڈر کر گئے، مودی نے ٹرمپ کو جی حضور کہہ کر حکم کی تعمیل کر دی۔

راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس بھارتی آئین نہیں مانتی اسے ختم کرناچا ہتی ہے، 71 میں ہتھیار آئے تھے مگر اندرہ گاندھی نے کہا مجھے جو کرنا میں کروں گی۔

بھارتی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کو ماضی سے سرینڈر کرنے والی چٹھی لکھنے کی عادت ہے، کوئی بی جے پی پر تھوڑا سا دباؤ ڈالتا ہے تو فوراً سرینڈر کر دیتے ہیں۔

راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی سرینڈر نہیں کرتی، گاندھی جی، جواہر لال نہرو، سردار پٹیل یہ سرینڈرکرنے والے لوگ نہیں ہیں۔