ٹرمپ نے خامنہ ای کے قتل کی سازش کو ویٹو کردیا: رائٹرز کادعویٰ

Published On 15 June,2025 10:05 pm

واشنگٹن :(دنیا نیوز) اسرائیل کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا۔

غیر ملکی میڈیا" رائٹرز " نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کی اسرائیلی سازش کو ویٹو کردیا۔

امریکی انتظامیہ کے 2اہم اہلکاروں نے "رائٹرز" سے گفتگو میں سازش کا انکشاف کیا کہ چند روزقبل امریکی صدر نے اسرائیل کے منصوبے کو مسترد کیا۔

برطانوی خبرایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کی سازش سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کیا جب کہ اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران میں حکومت تبدیل ہو سکتی ہے۔