یروشلم :(دنیا نیوز) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز روسی صدرپیوٹن نے ایران کے کہنے پرامریکی صدر ٹرمپ سے رابطہ کیا۔
صہیونی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے خامنہ ای کو امریکا سے مذاکرات تیز کرنے کا مشورہ دیا، روسی صدر نے امریکی ہم منصب سے گفتگوکے بعد خامنہ ای کو خبردار کیا کہ ایرانی حکومت خطرے میں ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی آرمی چیف آف سٹاف نے بھی دعویٰ کیا کہ 2اسرائیلی شہری ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہیں اور ہم اپنی بقا کو لاحق خطرے کو ختم کر رہے ہیں۔