کراچی:(دنیا نیوز) ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث فضائی حدود بندش ایمریٹس ایئرلائن نے عراق، اردن، لبنان، عمان اور ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
علاقائی صورتحال کی وجہ سے ایمریٹس نے تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں، ایئرلائن اردن، عمان اور لبنان کے لئے اتوار 22 جون 2025 تک پروازوں کو معطل کیا ہے۔
ایئر لائنز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمریٹس ایئرلائنز کی پروازوں کو ایران اور عراق کے لیے پیر 30 جون 2025 تک بند کیا ہے، دبئی سے عراق، ایران، اردن، لبنان جانے والی کنیکٹنگ پروازوں بھی بند ہیں، پروازوں کی منسوخی سے متاثر ہونے والے مسافر دوبارہ بکنگ کے لیے اپنی ٹریول ایجنسی سے رابطہ کریں۔
اگر ٹکٹ بکنگ براہ کروائی ہے تو براہ کرم ایمریٹس ایئرلائنز سے رابطہ کریں، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانہ ہونے یا پہنچنے والے صارفین کو بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے emirates.com پر اپنی فلائٹ سٹیٹس چیک کریں۔
علاوہ ازیں ایمریٹس ایئرلائن انتظامیہ کا مزید کہنا ہے اپنے مسافروں کو ہونے والی کسی بھی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔