تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا اسرائیلی حملوں میں براہ راست ملوث ہے، انہوں نے اعلان کیاکہ ایران سخت جواب دے گا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےایرانی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکی رضا مندی کے بغیر حملہ نہیں کر سکتا، ایران جنگ کا خواہاں نہیں، اسرائیلی حملے جاری رہے تو اس کا بھر پور جواب دیں گے۔
مسعودپزشکیان نے عراقی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، خطے کی کشیدہ صورتحال پر گفتگو کی، ایران کا عراق سے اسرائیلی حملوں کیلئے عراقی فضائی حدود کا استعمال روکنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے عراقی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا، عراق اپنی فضائی حدود کی حفاظت کرے۔