تہران: (دنیا نیوز) اسرائیل کی تخریب کاری کی سازش ناکام، ، ایران میں موساد کے 2 ایجنٹ گرفتار کر لئے گئے۔
ایرانی حکام کے مطابق دونوں افراد کو البرز صوبے سے دھماکا خیز مواد اور الیکٹرانک آلات تیار کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ یمنی حوثیوں نے بھی اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا، حوثی حکام کے مطابق حملے میں ’’فلسطین 2 ہائپر سونک بیلسٹک میزائل‘‘استعمال کئے گئے، میزائل حملوں کا ہدف حساس اسرائیلی مقامات تھے۔
عراق کے پیرا ملٹری گروپ کتائب حزب اللہ نے بھی امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے ایران اسرائیل تنازع میں مداخلت کی تو خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، خطے میں امریکیوں کی فوجی نقل و حرکت پر گہری نظر ہے۔