صنعا: (دنیا نیوز) اسرائیل نے یمن میں حوثی رہنماؤں پر بھی حملہ کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں یمن میں حوثی ملٹری چیف کو نشانہ بنایا گیا، یمن میں چیف آف سٹاف محمد عبدالکریم الرماری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یمنی حوثیوں نے بھی اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا، حوثی حکام کے مطابق حملے میں ’’فلسطین 2 ہائپر سونک بیلسٹک میزائل‘‘استعمال کئے گئے، میزائل حملوں کا ہدف حساس اسرائیلی مقامات تھے۔
عراق کے پیرا ملٹری گروپ کتائب حزب اللہ نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران اسرائیل تنازع میں مداخلت کی تو خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، خطے میں امریکیوں کی فوجی نقل و حرکت پر گہری نظر ہے۔