ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو یونانی وزیراعظم نے فون کیا، ایران اسرائیل جنگ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور یونانی وزیراعظم کے درمیان گفتگو کے دوران خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تحمل کا مظاہر کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں رہنماؤں نے تمام تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اسرائیل کی تخریب کاری کی سازش ناکام، ایران میں موساد کے2 ایجنٹ گرفتار
اسرائیل کی تخریب کاری کی سازش ناکام، ، ایران میں موساد کے 2 ایجنٹ گرفتار کر لئے گئے، ایرانی حکام کے مطابق دونوں افراد کو البرز صوبے سے دھماکا خیز مواد اور الیکٹرانک آلات تیار کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ یمنی حوثیوں نے بھی اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا، حوثی حکام کے مطابق حملے میں ’’فلسطین 2 ہائپر سونک بیلسٹک میزائل‘‘استعمال کئے گئے، میزائل حملوں کا ہدف حساس اسرائیلی مقامات تھے۔
عراق کے پیرا ملٹری گروپ کتائب حزب اللہ نے بھی امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے ایران اسرائیل تنازع میں مداخلت کی تو خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، خطے میں امریکیوں کی فوجی نقل و حرکت پر گہری نظر ہے۔
صدر یورپین کمیشن کا نیتن یاہو کو فون، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش
یورپین کمیشن کی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ارسولاوان ڈیرلیین نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، امن اور استحکام کی خاطر سفارت کاری سے کشیدگی کم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
صدر یورپین کمیشن کا کہنا تھاکہ یورپی یونین کا مؤقف واضح ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، مسائل کے حل کیلئے فوری بات چیت کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی یونانی وزیراعظم نے فون کیا اور ایران اسرائیل جنگ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور یونانی وزیراعظم کے درمیان گفتگو کے دوران خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تحمل کا مظاہر کرنے پر اتفاق ہوا تھا، دونوں رہنماؤں نے تمام تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔
پیوٹن نے خامنہ ای کو امریکا سے مذاکرات تیز کرنے کا مشورہ دیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز روسی صدرپیوٹن نے ایران کے کہنے پرامریکی صدر ٹرمپ سے رابطہ کیا۔
صہیونی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے خامنہ ای کو امریکا سے مذاکرات تیز کرنے کا مشورہ دیا، روسی صدر نے امریکی ہم منصب سے گفتگوکے بعد خامنہ ای کو خبردار کیا کہ ایرانی حکومت خطرے میں ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی آرمی چیف آف سٹاف نے بھی دعویٰ کیا کہ 2اسرائیلی شہری ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہیں اور ہم اپنی بقا کو لاحق خطرے کو ختم کر رہے ہیں۔