واشنگٹن: (دنیا نیوز) اسرائیل میں صیہونیت پسند امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا کہ میری زندگی میں کوئی بھی صدر ٹرمپ جیسی پوزیشن میں نہیں رہا۔
اسرائیل میں صیہونیت پسند امریکی سفیر مائیک ہکابی نے امریکی صدر کیلئے پر اسرار پیغام میں کہا کہ آپ کی حوصلہ افزائی کیلئے رابطہ کر رہا ہوں، سابق صدر ہیری ٹرومین نے دوسری جنگ کا اختتام کیا تھا۔
مائیک ہکابی کا مزید کہنا تھا کہ ہیری ٹرومین نے جاپان پر 2 ایٹم بم گرانے کا حکم دیا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفیر کا پیغام شیئر کردیا۔