دہلی: (ویب ڈیسک) پہلگام فالز فلیگ کے حوالے سے مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے مودی سرکار کے بیانیے کو زمین بوس کر دیا۔
مودی سرکار نے جنہیں دہشتگرد کہا وہ پہلگام واقعے میں ملوث ہی نہیں تھے، مودی حکومت نے 4 نام نہاد دہشتگردوں کی تصاویر دکھا کر من گھڑت شناختوں کے ساتھ۔ بھارتی عوام کو گمراہ کیا۔
پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں مودی نے جھوٹے الزامات سے سیاست چمکائی، بھارتی پروفیسر اور ناقد اشوک سوین نے اس حوالے سے مودی پر کڑی تنقید کی۔
اشوک سوین کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے جھوٹ گھڑ کر قوم کو گمراہ کیا لیکن این آئی اے نے سچ سامنے رکھ دیا جنہیں مودی حکومت نے مجرم ٹھہرایا، اب وہی بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق بے گناہ ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ مودی کا بیانیہ خود بھارت کی اپنی ایجنسی ہی نے مسترد کر دیا، دنیا مودی کے جھوٹ پر کیسے یقین کرے؟ بھارت سے اٹھتی سچائی کی آوازیں پہلگام فالز فلیگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔