تہران: (دنیا نیوز) ایران نے کہا کہ امریکی صدر کا ایرانی قیادت سے متعلق بیان توہین آمیز ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں کہاکہ امریکی صدر کے بیانات اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، ایسے بیانات ایران کے وقار، مسلم دنیا کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں، امریکی صدر کے بیانات خطے کے کروڑوں مسلمانوں کی توہین ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر کی بدنیتی پر مبنی پالیسیاں عالمی نفرت کا سبب بن رہی ہیں، امریکا کا مذاکرات اور مکالمے کی خواہش کا دعویٰ کھوکھلا ثابت ہورہا ہے، امریکا صیہونی ریاست کے مظالم کی حمایت کررہا ہے۔