ماسکو: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان روس کے دورہ پر دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے جہاں انکی روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر صحافیوں نے سعودی وزیر خارجہ سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات کے بارے میں سوال کیا، جس پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب کی موجودہ ترجیح غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے۔
اس موع پر روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور روس دونوں اوپیک باڈی کے رکن ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ اوپیک ممبران اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہیں۔
خبر ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اوپیک ممالک جن میں سعودی عرب، روس سمیت متحدہ عرب امارات، کویت، عمان، عراق، قازقستان اور الجزائر شامل ہیں، توقع ہے کہ یہ ممالک پٹرولیم مصنوعات میں اگست کیلیے یومیہ 4 لاکھ 11 ہزار بیرل کے اضافے پر رضامند ہو جائیں گے۔