طالبان حکومت نے عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کردیا

Published On 08 July,2025 10:45 pm

کابل: (ویب ڈیسک) افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کر دیا۔

افغانستان کی حکومت اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عالمی فوجداری عدالت کے طالبان رہنماؤں کے گرفتاری وارنٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے احمقانہ اعلانات شرعی قوانین سے ہماری مضبوط وابستگی اورعزم پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔

انہوں نے گرفتاری وارنٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکومت اس عدالت کو تسلیم نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی فوجداری عدالت نے طالبان کے سینئر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت ( آئی سی سی) نے خواتین کے خلاف جبری اقدمات پر افغان طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، عدالت کی جانب سے افغان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

آئی سی سی کے جج نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے معقول شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہےکہ طالبان رہنماؤں نےخواتین کے خلاف صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔