پاکستان میں آسیان ہیڈز آف مشنز کی اسحاق ڈار سے ملاقات

Published On 08 July,2025 08:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں آسیان ہیڈز آف مشنز کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں میانمار، برونائی، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ہیڈز آف مشنز موجود تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں آسیان وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریوں پر بات چیت ہوئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق آسیان ممبران نے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو سراہا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آسیان ممبرز ممالک کے ساتھ تجارت، ٹورازم، آئی ٹی سمیت باہمی روابط میں تعاون کا اعادہ کیا۔