اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے، حاکان فدان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔
حاکان فدان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے، وزرائے خارجہ باضابطہ بات چیت اور مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران ترک وزیر خارجہ کی دیگر پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔