برازیلیا: (ویب ڈیسک) سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ غزہ میں امن صرف دو ریاستی حل کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔
سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان نے 17ویں برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں شہریوں اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا انسانی قوانین کے خلاف ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے، غزہ میں انسانی المیے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پانی کی منصفانہ دستیابی یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب نے ’عالمی تنظیم برائے پانی‘ کے قیام میں کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی وژن 2030ء کے تحت صحت کے شعبے میں اصلاحات جاری ہیں، حج و عمرہ جیسے بڑے اجتماعات کو جدید معیار کے مطابق بنا دیا ہے۔