ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی شہزادے فیصل بن خالد بن سعود انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
سعودی عرب کے شاہی دیوان نے سرکاری بیان میں شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد آل سعود بن فیصل آل سعود کے انتقال کی اطلاع دی تھی۔
— واس الأخبار الملكية (@spagov) June 23, 2025
شاہی دیوان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد آل سعود بن فیصل آل سعود اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے، ان کی نمازِ جنازہ نماز عصر کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں اہل خانہ، شاہی خاندان کی نمایاں شخصیات، معززین اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم پر رحم فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور انہیں اپنی وسیع جنتوں میں جگہ عطا فرمائے، بے شک ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
شہزادہ فیصل کے انتقال پر سعودی عوام میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے اور اعلیٰ حکومتی و شاہی شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔