فرانسیسی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 22 June,2025 05:08 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطے میں ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق صدر میکرون نے سلطنت عمان کے سلطان سے بھی ٹیلیفورنک بات چیت کی جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

فرانسیسی صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ صدر میکرون یورپی شراکت داروں اور رہنماؤں سے رابطے کریں گے جبکہ موجودہ صورتحال پر انہوں نے دفاعی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔