غزہ میں قتل عام اور اب ایران پر چڑھائی کرنا زیادتی ہے: مولانا عبدالخبیر آزاد

Published On 22 June,2025 12:57 pm

ملتان: (دنیا نیوز) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ غزہ میں قتل عام اور اب ایران پر چڑھائی کرنا زیادتی ہے۔

ملتان میں اتحاد المسلمین کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کا اقوام متحدہ نوٹس لے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، ہمارا دفاعی نظام مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں نہ ہوتا تو ہم بھی لیبیا اور عراق بن جاتے، تمام علماء لوگوں کو محبت اور اتحاد کا درس دیں، اُمت مسلمہ کو وحدت اور اتحاد کی ضرورت ہے۔