صنعا، غزہ: (ویب ڈیسک) امریکہ کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حماس نے کہا ہے کہ یہ عالمی امن کے لیے خطرناک ہے جبکہ حوثی گروپ نے کہا ہے کہ اب جنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔
یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے جنگ کا آغاز ہوگیا ہے، یہ واضح ہوچکا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دشمنی ہی چاہتے ہیں تاکہ جنگ کا جلد خاتمہ ہو۔
انصار اللہ کے سیاسی بیورو نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری تنصیب کو تباہ کرنا جنگ کا خاتمہ نہیں، بلکہ یہ ایک آغاز ہے۔ اب مار کے بھاگ جانے کا وقت ختم ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل حوثیوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے میں اسرائیل کا ساتھ دیا تو وہ بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں پر حملہ کریں گے۔
اُدھر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ وحشیانہ جارحیت کشیدگی میں خطرناک اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
حماس نے کہا کہ ایران پر امریکی حملہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایران پر امریکی حملہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ ایران کو مذاکرات کا جھانسا دیتے ہوئے اسرائیل کی حمایت میں جنگ میں کود پڑا ہے اور اس نے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے۔