نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نےایران پر امریکی حملے کو کشیدگی میں خطرناک اضافہ قرار دے دیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس بات کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے کہ تنازع تیزی سے قابو سے باہر ہوسکتاہے، اس سے عام شہریوں ، خطے اور دنیا پر تباہ کن اثرات پڑسکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ اس خطرناک گھڑی میں افراتفری کی لہر سے بچنا ضروری ہے، تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، آگے بڑھنے کا راستہ سفارت کاری ہے، واحد امید امن ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے اسرائیل کی حمایت میں جنگل میں شامل ہو کر ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے جبکہ ایرانی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملہ کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔