نیتن یاہو ایران سے جنگ کے ذریعے ہمیشہ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں: بل کلنٹن

Published On 21 June,2025 02:54 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو طویل عرصے سے ایران سے جنگ چاہتے تھے کیونکہ صرف اسی طریقے سے وہ ہمیشہ کے لیے اقتدار میں رہ سکتے ہیں۔

سابق امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے وہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عام شہری نہ مارے جائیں، مجھے امید ہے کہ صدر ٹرمپ ایسا ہی کریں گے۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ نیتن یاہو یا پھر صدر ٹرمپ ایک بھرپور جنگ چاہتے ہیں جو خطے کو تباہ کر کے رکھ دے، امریکہ خطے میں اپنے اتحادیوں کا تحفظ کرے اور ساتھ ہی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی وکالت کرے۔

بل کلنٹن کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں اپنے دوستوں کو یقین دلانے کی ضرورت ہے کہ ہم اُن کے ساتھ ہیں اور اُن کا تحفظ کریں گے لیکن غیراعلانیہ جنگوں کا حصہ بننا جن میں عام شہری مارے جائیں، جواز کچھ بھی دیں یہ کوئی اچھا حل نہیں ہے۔