علاقائی کشیدگی نہیں چاہتے، ایران امریکہ کیساتھ مذاکرات جاری رکھے: برطانوی وزیر خارجہ

Published On 21 June,2025 02:28 am

جنیوا: (دنیا نیوز) برطانیو وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کے خواہشمند ہیں۔

ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث یورپی ممالک کے ایران سے جنیوا میں مذاکرات ہوئے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور یورپین حکام میں مذاکرات ہوئے، فریقین نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ مذاکرات میں شریک ہوئے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران پر زور دیتے ہیں وہ امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے، ہم ایران، اسرائیل تنازع کی وجہ سے علاقائی کشیدگی نہیں چاہتے، یورپی رہنماؤں کا مؤقف واضح ہے ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ جوہری مسائل پر بات چیت جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں، سفارتی اقدام سے مذاکرات کی راہ ہموار ہونی چاہئے، امید ہے ایران اور امریکا بات چیت کا راستہ کھولیں گے۔