پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے اسرائیل کو دنیا کے لیے کینسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور یہودیوں کو عالمی امن تباہ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے غیرقانونی اورانسانیت کے خلاف جرم ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے خطے میں ایک نئی جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس کے اثرات عالمی امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے بیان میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی قوتیں اور ادارے اپنا کردار ادا کریں، بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، جنگ کے حامیوں کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔