مختلف ممالک میں رہنے والے امریکی شہریوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں: ٹیمی بروس

Published On 20 June,2025 11:55 pm

واشنگٹن :(دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں رہنے والے اپنے شہریوں کی مکمل مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں ٹیمی بروس کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ہماری اولین ترجیح امریکی شہریوں کا تحفظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم امریکی شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں ، مختلف ممالک میں رہنے والے اپنے شہریوں کی مکمل مانیٹرنگ کررہتے ہیں، اوورسیز امریکی متعلقہ ملک میں امریکی سفارت خانوں سے ساتھ رابطے میں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا ایران اسرائیل کشیدگی کے بارے میں مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے متعلق دو ہفتوں میں فیصلہ کرلیں گے۔