لندن/ بیرن: (ویب ڈیسک) ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد دونوں ممالک کے مابین جاری جنگ کے دوران برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ نے ایران سے سفارتی عملہ واپس بلا لیا ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عارضی طور پر اپنا سفارتی عملہ ایران سے واپس بلا لیا ہے۔
برطانوی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث، ہم نے احتیاطی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اپنے برطانوی عملے کو عارضی طور پر ایران سے واپس بلا لیں، ہمارا سفارتخانہ ریموٹ طریقے سے اپنا کام جاری رکھے گا۔
دوسری جانب سوئس وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں اور غیر مستحکم صورتحال کے پیش نظر تہران میں اپنا سفارتخانہ عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوئس وزارت خارجہ کے مطابق سفارتخانے کا عملہ واپس آچکا ہے، حالات نارمل ہونے پر عملہ دوبارہ تہران آجائے گا۔