پاکستان کا یو این سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ

Published On 21 June,2025 02:21 am

نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان نے یو این سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے معاملات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں، ہم اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی کے مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔