اسرائیل کا تہران پر ڈرون حملہ، ایک اور ایٹمی سائنسدان شہید

Published On 21 June,2025 01:46 am

تہران: (دنیا نیوز) اسرائیل کا تہران پر ڈرون حملہ، ایک اور ایٹمی سائنسدان شہید ہوگیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے رہائشی عمارت پر حملے کی تصدیق کردی، اسرائیلی فضائیہ نے مغربی اور وسطی ایران پر بھی حملے کئے، اسرائیلی فضائیہ نے تہران بھر میں ایرانی داخلی سکیورٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی حملوں میں اب تک 639 افراد شہید ،1300 سے زائد زخمی ہو چکے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی زندہ ہیں، اسرائیل نے ایران پر حملوں کے پہلے روز سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی شمخانی اسرائیلی حملوں میں شدید زخمی ہوئے تھے، اب ان کی صحت بہتر اور وہ خطرے سے باہر ہے۔